ایمبولنس حادثہ کا شکار، 3 ہلاک 4 زخمی

   

رنگاریڈی /11 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع رنگاریڈی کے کونگر کلان کے پاس آوٹر رنگ روڈ پر جمعہ کی صبح ایمبولنس حادثہ کا شکار ہوگئی ۔ جس کی وجہ سے 3 افراد ہلاک اور دیگر 4 زخمی ہوگئے ۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ریاست کرناٹک کا ایک خاندان آندھراپردیش کے ایلور میں واقع ہاسپٹل سے مریض کو لے کر واپس ہو رہا تھا کہ ایمبولنس روڈ ڈیوائڈر سے ٹکرا گئی ۔ مرنے والوں کے نام وینکٹیشور راؤ ، سبا لکشمی ، شیوا بتائے گئے ہیں ۔ سمجھا جاتا ہے کہ ڈرائیور نے نیند کے غلبہ میں کنٹرول کھودیا ۔