ایمریٹس ایئر لائن کے ٹکٹس مہنگے

   

ابوظہبی ۔ متحدہ عرب امارات کی فضا ئی کمپنی ایمریٹس ائیر لائن کے ترجمان نے کہا ہے کہ تیل کے نرخ بڑھنے سے دیگر ایئرلائنز کی طرح ایمرٹیس نے بھی ٹکٹوں کی قیمتوں میں معمولی اضافہ کیا ہے۔الامارات الیوم کے مطابق ایمریٹس کے ترجمان نے بتایا کہ’ تیل کے نرخوں میں تبدیلیوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ آئندہ دنوں میں آپریشنل لاگت فیول کے نرخوں سے متاثر ہوگی۔ کوشش ہے کہ فیول کی بڑھتی لاگت کا بوجھ مسافروں پر کم سے کم ڈالا جائے۔ ترجمان نے کہا کہ ’ایمریٹس کی پالیسی کے مطابق ٹکٹوں کی قیمتوں پر مسلسل نظر ثانی کرتی رہتی ہے۔ مارکیٹ اور ماحول کو مدنظر رکھ کر ٹکٹوں کی قیمتوں میں کمی بیشی کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ’ نئی تبدیلی کے باوجود یقین ہے کہ جو نرخ مقرر کیے گئے وہ مسابقتی ہیں۔