ایمسٹ اسپورٹس اینڈ گیمس امیدواروں کو اطلاع

   

حیدرآباد۔ کنوینر ٹی ایس پالی سیٹ 2020 ایڈمیشن اینڈ سی ٹی ای نے انجینئرنگ ( اسٹریم ) اسپورٹس اینڈ گیمس کے اہل امیدواروں کو اطلاع دی ہے کہ وہ 7اکٹوبر 2020 تک تیار رہیں۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ اسٹیٹ اسپورٹس اسوسی ایشنس مسلمہ اسپورٹس اتھاریٹی آف تلنگانہ سے تصدیق شدہ اسپورٹس اینڈ گیمس سرٹیفکیٹ کے ساتھ ایک تا چار نمبر کے فارمس تیار رکھنا چاہیئے۔ تکمیل شدہ فارمس تعلیمی سال 2020-21 میں داخلہ کے لئے کنوینر کی جانب سے معلنہ تاریخ کے مطابق داخل کرنا چاہیئے۔ تفصیلات کے لئے ویب سائیٹ
http://tseamcet.nic.in
دیکھیں۔