9 اگست کو نشستوں کا الاٹمنٹ ، 12,013 نشستیں مخلوعہ
حیدرآباد /3 اگست ( سیاست نیوز ) تلنگانہ ایمسٹ انجینئیرنگ کی آخری مرحلے کی ویب کونسلنگ کا 4 اگست سے آغاز ہوگا ۔ جمعہ سے آن لائن میں درخواستیں قبول کی جائیں گی ۔ سلاٹ بکنگ ، پراسیسنگ فیس ادا کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے ۔ 9 اگست کو نشستیں الاٹ کی جائیں گی ۔ اس کے علاوہ اسپیشل فیس کونسلنگ کیلئے بھی چہارشنبہ کو شیڈول جاری کیا گیا ہے ۔ 17 اگست سے اس کونسلنگ کا آغاز کیا جائے گا ۔ دوسرے مرحلے کی کونسلنگ کے اختتام کے بعد بی ٹیک کورسیس میں جملہ 12,013 جائیدادیں مخلوعہ رہ گئی تھی ۔ سی ایس ای ، آئی ٹی سے متعلق کورسیس میں 3,137 الکٹرانکس اینڈ الکٹریکل کورسیس میں 3805 میکانیکل کے علاوہ سیول کورسیس میں 4592 دیگر انجینئیرنگ کورسیس میں 479 نشستیں ہیں ۔ اس کے علاوہ ایسے طلبہ جنہیں نشستیں الاٹ ہوگئی اور وہ آن لائن میں سیلف رپورٹنگ نہیں کرنے کی صورت میں مزید نشستیں مخلوعہ رہ جانے کے امکانات ہیں ۔ ان تمام مخلوعہ نشستوں کو قطعی مرحلے کی کونسلنگ میں بھرتی کی جائے گی۔ اس کونسلنگ کے اختتام کے بعد 23 اگست کو اسپاٹ داخلوں کیلئے رہنمایانہ خطوط جاری کئے جائیں گے ۔ ساتھ ہی آخری مرحلے کی کونسلنگ میں اسپورٹس این سی سی کوٹہ کی نشستیں بھی بھرتی کی جائیں گی ۔ طلبہ کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اس کوٹہ کیلئے ویب آپشنس کا انتخاب کرلیں ہر سال انجینئیرنگ نشستوں کیلئے تین مرحلوں میں داخلے دئے جاتے ہیں۔ طلبہ سے وصول ہونے والے اعتراضات کے مدنظر اسپیشل فیس کونسلنگ کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ ماضی میں طلبہ کی جانب سے کالجس میں رپورٹ نہ کرنے سے قبل اسپیشل فیس کونسلنگ کا اہتمام کیا گیا ۔ اس مرتبہ نشستیں حاصل کرنے والے طلبہ کی جانب سے رپورٹ کرنے کے بعد ایک اور مرحلے میں کونسلنگ کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ ن
