ایمسٹ انجینئرنگ میں 80.83 اور میڈیسن میں 86.31 امیدوار کوالیفائی

   

لڑکیوں کا بہتر مظاہرہ، دونوں زمرہ جات میں آندھرائی طلبہ کو سبقت ، سبیتا اندرا ریڈی نے نتائج جاری کئے
حیدرآباد۔25۔مئی (سیاست نیوز) تلنگانہ ایمسٹ کے نتائج آج جاری کردیئے گئے۔ وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے نتائج جاری کئے جس کے تحت انجنیئرنگ میں 80.33 فیصد اور اگریکلچر اینڈ میڈیسن میں 86.31 فیصد امیدوار کوالیفائی ہوئے ہیں۔ دونوں زمرہ جات میں طالبات کا مظاہرہ طلبہ سے بہتر رہا اور ٹاپ رینک حاصل کرنے والوں کا تعلق آندھراپردیش سے ہے۔ ایمسٹ اگریکچلر اینڈ میڈیسن میں 84 فیصد لڑکے کوالیفائی ہوئے جبکہ کوالیفائی ہونے والی لڑکیوں کی تعداد 87 فیصد ہے۔ انجنیئرنگ اسٹریم میں 79 فیصد لڑکے اور 82 فیصد لڑکیاں کوالیفائی قرار پائی ہیں۔ وزیر تعلیم نے بتایا کہ انجنیئرنگ اور میڈیسن میں داخلوں سے متعلق نوٹیفکیشن جلد جاری کیا جائے گا۔ وزیر تعلیم نے بتایا کہ انجنیئرنگ میں جملہ 195275 امیدواروں نے حصہ لیا تھا جن میں سے 80.33 فیصد امیدوار کوالیفائی ہوئے ہیں۔ اگریکلچر اینڈ میڈیسن اسٹریم میں 106514 امیدواروں نے شرکت کی جن میں سے 86.31 امیدوار کوالیفائی ہوئے ہیں۔ انجنیئرنگ اور میڈیسن دونوں زمروں میں آندھراپردیش کے طلبہ نے ٹاپ پوزیشن حاصل کی ہے۔ انجنیئرنگ میں وشاکھاپٹنم کے این انیرودھ اور میڈیسن میں مشرقی گوداوری ضلع کے بی ستیہ نے پہلا رینک حاصل کیا۔ انجنیئرنگ شعبہ کے ٹاپ 10 میں 8 طلبہ کا تعلق آندھراپردیش سے ہے جبکہ میڈیسن میں ٹاپ 10 میں سے 7 امیدواروں کا تعلق آندھراپردیش سے ہے۔ انجنیئرنگ زمرہ کے ٹاپ 10 امیدواروں کی تفصیلات حسب ذیل ہیں۔ ایس انیرودھ (وشاکھاپٹنم) ، وینکٹ منندر ریڈی (گنٹور) ، سی ایچ رمیش ورون (نندی گاما) ، این ابھینیت (کونڈا پور) ، پی پرمود کمار ریڈی (تاڑی پتری) ، ایم دھیرج کمار (وشاکھاپٹنم) ، وی شانوتا ریڈی (نلگنڈہ) ، بی سنجنا (سریکا کلم) ، این برہمم ریڈی (نندیال) ، پی پرینیتی (وجئے نگرم) شامل ہیں۔ اگریکلچر اور میڈیسن زمرہ میں ٹاپ 10 رینکرس اس طرح ہیں۔ بی ستیہ راج (مشرقی گوداوری) ، این وینکٹ تیجا (چیرالا) ، پی سفالکشمی (سرور نگر) ، بی کارتکیہ ریڈی (تینالی) ، بی ورون چکرورتی (سریکا کلم) ، ڈی ششی دھر ریڈی (حیدرآباد) ، پی ہرشل سائی (نیلور) ، ڈی سائی ریڈی (گنٹور)، جی گریورشتا (اننت پورم) اور کے پریتم سدھارت (حیدرآباد) شامل ہیں۔ اگریکلچر و میڈیسن کیلئے تلنگانہ سے 94589 اور آندھراپردیش سے 20743 امیدواروں نے درخواستیں داخل کی تھیں اور 101544 امیدواروں نے انٹرنس میں حصہ لیا۔ انجنیئرنگ زمرہ میں تلنگانہ سے 153890 امیدواروں نے درخواست دی تھی جبکہ آندھراپردیش کے 51461 امیدواروں نے رجسٹر کرایا اور 195275 امیدواروں نے انٹرنس میں حصہ لیا۔ واضح رہے کہ ایمسٹ امتحانات اگریکلچر اور میڈیسن کے 10 اور 11 مئی کو منعقد ہوئے تھے جبکہ انجنیئرنگ اسٹریم کے امتحانات 12 تا 15 مئی منعقد ہوئے۔ ایمسٹ نتائج کا ویب سائیٹ eamcet.tsche.ac.in پر مشاہدہ کیا جاسکتا ہے۔ر