ایمسٹ اگریکلچر اور میڈیکل کا 28 اور 29 ستمبر کو انعقاد

   

کوویڈ19 کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے طلبہ کو مشورہ
حیدرآباد۔ تلنگانہ ایمسٹ 2020 فار اگریکلچر اینڈ میڈیکل 28 اور 29 ستمبر کو منعقد ہوگا۔ صبح اور شام کے سیشن میں آن لائن امتحانات منعقد ہوں گے۔ جواہر لال نہرو ٹکنالوجیکل یونیورسٹی حیدرآباد کے زیر اہتمام آن لائن طریقہ کار (کمپیوٹر کی بنیاد پر ٹسٹ ) کا اہتمام کیا جائے گا جس کی نگرانی تلنگانہ اسٹیٹ کونسل آف ہائیر ایجوکیشن کرے گا۔ امتحانات تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے 84 مراکز پر منعقد ہوں گے جن میں تلنگانہ کے 67 اور آندھرا پردیش کے 17 مراکز ہیں۔ 78970 طلبہ نے ایمسٹ کیلئے اپنے نام رجسٹرڈ کروائے ہیں اور وہ ایمسٹ کی سرکاری ویب سائیٹ سے اپنے ہال ٹکٹ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ 25 ستمبر تک ہال ٹکٹ ڈاؤن لوڈ کئے جاسکتے ہیں۔ طلبہ ایمسٹ کی ویب سائیٹ پر علامتی ٹسٹ کے ذریعہ امتحانات کی تیاری کرسکتے ہیں۔ ایمسٹ کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور کوویڈ 19 کے پیش نظر طلبہ کو کورونا سے بچانے کیلئے سماجی فاصلہ ، ماسک کا استعمال اور دیگر رہنمایانہ خطوط پر عمل کیا جائے گا۔ حکام نے طلبہ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے مقررہ مراکز پروقت سے پہلے پہنچ جائیں۔ معیاری ماسک کے استعمال کے علاوہ طلبہ کو وقفہ وقفہ سے ہاتھوں کو سینٹائز کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔