حیدرآباد۔/10 اگسٹ، ( سیاست نیوز) تلنگانہ ایمسٹ نتائج کا 12 یا 13 اگسٹ کو اعلان کیا جاسکتا ہے۔ ایمسٹ امتحانات سے متعلق کمیٹی نتائج کو کل 11 اگسٹ کو قطعیت دے گی۔ 18 تا 21 جولائی انجینئرنگ اور 30 اور 31 جولائی کو اگریکلچر ایمسٹ امتحانات کا انعقاد عمل میں آیا تھا۔ انجینئرنگ میں 156812 جبکہ اگریکلچر اور فارما کورس میں 80575 امیدواروں نے حصہ لیا تھا۔ ایمسٹ کمیٹی کی جانب سے نتائج کی منظوری کے بعد توقع ہے کہ 12 یا 13 اگسٹ کو نتائج جاری کردیئے جائیں گے۔ر