حیدرآباد21 اگسٹ، ( سیاست نیوز) تلنگانہ ایمسٹ 2022 میں داخلوں کیلئے کونسلنگ، پراسیسنگ فیس کی ادائیگی اور سلاٹ بکنگ کا آج آغاز ہوچکا ہے۔ کمشنر فنی تعلیم و کنوینر ایمسٹ کے مطابق طلباء کو پراسیسنگ فیس جمع کرکے سلاٹ بک کرنا چاہیئے تاکہ وہ اسنادات کی جانچ میں شریک ہوسکیں۔ انہوں نے امیدواروں کو مشورہ دیا کہ بہتر کالج اور بہتر کورس میں داخلہ کیلئے کئی آپشن کا استعمال کریں۔ ایسے امیدوار جنہوں نے سلاٹ بک کیا اور سرٹیفکیٹ ویریفکیشن میں حصہ لیا انہیں مختلف امکانات اختیار کرنے کافی وقت رہے گا۔ کنوینر نے امیدواروں اور سرپرستوں کو فوری پراسیسنگ فیس ادا کرنے اور سلاٹ بک کرنے کا مشورہ دیا۔ سرٹیفکیٹ کی تنقیح 23 تا 30 اگسٹ رہیگی جبکہ 23 تا 2 ستمبر آپشن اختیار کئے جاسکتے ہیں۔ ویب سائیٹ https://tseamcet.nic.in پر نوٹیفکیشن، ہیلپ لائن سنٹرس کی فہرست، کورسیس اور آخری رینک سے متعلق تفصیلات دستیاب ہیں۔ر