حیدرآباد ۔ یکم؍ اپریل (راست) ایمسیٹ، انٹر، ایم پی سی اور بی پی سی امیدواروں کیلئے فارم کے ادخال کی آخری تاریخ 10 اپریل ہے اور نیٹ کے آن لائن فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 6 اپریل ہے۔ نیٹ 7 مئی کو قومی سطح پر منعقد ہوگا جبکہ تلنگانہ اسٹیٹ کا ایمسیٹ انجینئرنگ کیلئے امتحان کی تاریخ میں تبدیلیاں کرتے ہوئے 12 تا 14 مئی رکھے گئے ہیں۔ اس کا تمثیلی امتحان اور ٹسٹ محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر اتوار 2 اپریل 11:30 تا 2 بجے فون نمبر 9063244927 پر رابطہ کریں۔