ایمسیٹ اور پالی سیٹ کا ماڈل ٹسٹ

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 10 جولائی (راست) ایمسیٹ میں شریک ہونے والے انٹر ایم پی سی اور بی پی سی طلباء و طالبات کیلئے امتحانی پرچہ سے واقفیت اسکیم سوالات کیلئے ماڈل ٹسٹ پیپر پر اتوار 11 جولائی کو صبح 10:30 تا دیڑھ بجے دن محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر رکھا گیا ہے۔ بعد امتحان کلید ‘key’ دیدی جائے گی اور کمپیوٹر سی بی ٹی کیلئے نام رجسٹریشن کیا جائے گا۔ دوپہر 2 تا 4 بجے دن پالی ٹیکنک انٹرنس پالی سیٹ کا ماڈل ٹسٹ او ایم آر شیٹ پر ہوگا۔ جو ایس ایس سی کامیاب طلبہ پالی سٹ فارم داخل کئے شرکت کریں۔ ماڈل پیپرس گائیڈنس بھی دستیاب ہیں۔