ایمسیٹ 2021 مفت آن لائن کوچنگ برائے اقلیتی طبقات

   

حیدرآباد ۔ 14 ۔ جولائی : (پریس نوٹ) : پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر سی ای ڈی ایم کے بموجب محکمہ اقلیتی بہبود ، حکومت تلنگانہ کے زیر سرپرستی مرکز تعلیمی ترقی برائے اقلیتی طبقات ، جامعہ عثمانیہ ، نظام کالج کے زیر اہتمام ایمسیٹ 2021 کی آن لائن کوچنگ کا 15-7-2021 تا 03-08-2021 اہتمام کیا گیا ہے انٹر میڈیٹ کامیاب اقلیتی طلباء وطالبات جو مسلم ، عیسائی ، سکھ ، بدھسٹ ، جین اور پارسی طبقات سے تعلق رکھتے ہوں اور ایمسیٹ 2021 امتحان کے لیے اپنی درخواست داخل کرچکے ہیں وہ اس کوچنگ سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں ۔ خواہش مند طلباء اپنی درخواست آن لائن ویب سائٹ
tscedm.com
پر 15-7-2021 سے رجسٹریشن کرواسکتے ہیں ۔۔