ایمس بی بی نگر میں 5 جائیدادوں پر تقررات کا اعلامیہ

   

حیدرآباد/14 مئی، ( سیاست نیوز) آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائینسس بی بی نگر کے مختلف شعبہ جات میں کنسلٹنٹ پر تقررات کیلئے امیدواروں اور وظیفہ یاب ملازمین سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ کنسلٹنٹ ایڈمنسٹریشن (1) ، کنسلٹنٹ فینانس و آڈٹ (2)، کنسلٹنٹ آئی ٹی(1) ، کنلسٹنٹ اسٹیٹ (1) اور پبلک ریلیشن آفیسر کی (1) جائیداد کیلئے درخواستیں مطلوب ہیں۔ ابتدائی چار جائیدادوں پر ماہانہ 60 ہزار جبکہ پبلک ریلیشن آفیسر کو 40 ہزار روپئے مشاہرہ دیا جائے گا۔ یہ تقررات کنٹراکٹ کی بنیاد پر ایک سالہ مدت کیلئے ہوں گے۔ درخواستیں پیش کرنے کی آخری تاریخ 23 مئی مقرر کی گئی ہے۔ اہل امیدواروں کیلئے درکار قابلیت، تجربہ اور درخواست فارم کی تفصیلات ویب سائیٹ www.aiimsbibinagar.edu.in پر مشاہدہ کیا جاسکتی ہیں۔ر