ایمنسٹی انٹرنیشنل کا یمن میں تمام گرفتار شدگان کی رہائی کا مطالبہ

   

صنعا ۔ 3 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مطالبہ کیا ہیکہ یمن میں تمام گرفتار شدگان کو رہا کیا جائے اور جبری طور پر روپوش کر دیے جانے والوں کے انجام کا انکشاف کیا جائے۔ایمنسٹی سے مطالبہ حال ہی میں قیدیوں اور مغویوں سے متعلق کیس کے پس منظر میں سامنے آیا ہے۔ ان کی رہائی کے تبادلے کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا اور حوثی ملیشیا نے اسے سیاسی فائدہ اٹھانے کی غرض سے ایک علحدہ معاملہ بنا دیا۔