ایمن الظواہری کی موجودگی سے امریکہ کا بھروسہ طالبان پر سے اٹھ گیا

   

واشنگٹن : القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری کے مبینہ امریکی ڈرون حملہ میں ہلاکت کے بعد امریکہ نے طالبان پر عدم اعتمادکااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب اسے یقین نہیں ہے کہ طالبان ان وعدوں پر عمل درآمد کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں جو انہوں نے دوحہ، قطر میں امریکی مذاکرات کاروں کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کرتے ہوئے کیے تھے ۔ڈان میں شائع ایک پورٹ کے مطابق واشنگٹن میں محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری کی کابل میں موجودگی ‘اس خیال کو تقویت دیتی ہے کہ طالبان اس سے پہلے اپنے لوگوں سے کئے گئے وعدوں کی تعمیل کرنے پر آمادہ یا اس کے قابل نہیں رہے ۔