ایمیزون کی عرضی پر فیوچر گروپ کو سپریم کورٹ کا نوٹس

   

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے معروف بین الاقوامی ای کامرس کمپنی ایمیزون کی عرضی پر بدھ کے روز فیوچر گروپ کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کیا ۔ چیف جسٹس این وی رمنا کی سربراہی والی جسٹس اے ایس بوپنا اور جسٹس ہیما کوہلی کی بینچ نے دہلی ہائی کورٹ کے 5 جنوری کے حکم کو چیلنج کرنے والی ایمیزون کی عرضی پر فیوچر گروپ کو نوٹس جاری کیا۔عدالت اعظمیٰ اس معاملے کی اگلی سماعت 23 فروری کو کرے گی۔دہلی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ڈی این پٹیل اورجسٹس جیوتی سنگھ کی بینچ نے ایمیزون-فیوچر گروپ تنازعہ پر سنگاپور ٹریبونل کی ثالثی کے عمل پر عبوری روک لگانے کا حکم دیا تھا ۔ ایمیزون نے اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے ۔