ایم۔ سندرمنی پور ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس

   

چنئی، 14 ستمبر (یو این آئی) مدراس ہائی کورٹ کے جج ایم سندر کو اتوار کے روز منی پور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا گیا ہے ۔پی آئی بی کی ریلیز کے مطابق جسٹس ایم سندر کو منی پور ہائی کورٹ کے موجودہ چیف جسٹس کیمپیا سومشیکھر کے ریٹائر ہونے کے بعد مقرر کیا گیا ہے ۔ ان کی تقرری اس تاریخ سے مؤثر ہوگی، جس دن وہ عہدہ سنبھالیں گے ۔ریلیز کے مطابق صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے ہندوستان کے آئین کے تحت دئے گئے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے مدراس ہائی کورٹ کے جج کو منی پور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر مقرر کیا ہے ۔