ایم ایس دھونی کرکٹ سے سبکدوش کے بعد بی جے پی میں شامل ہوجائیں گے۔ بی جے پی لیڈر سنجے پاسوان

,

   

نئی دہلی: مہندر سنگھ دھونی کرکٹ سے ریٹائر ہونے کے بعد مودی جی کی ٹیم میں شمولیت اختیار کرلیں گے۔ سابق مرکزی وزیر اور بی جے پی سینئر لیڈر سنجے پاسوان خبر رساں ایجنسی آئی اے این ایس سے با ت کرتے ہوئے بتایا کہ سبکدوش کے بعد ایم ایس دھونی بی جے پی میں شامل ہوسکتے ہیں۔ اس مسئلہ پر کافی وقت سے چرچہ چل رہی ہے۔ یہ فیصلہ ریٹائرمنٹ کے بعد ہی ہوگا۔

انہو ں نے مزیدکہا کہ دھونی میرے ایک اچھے دوست ہیں، او ر وہ عالمی شہرت یافتہ کرکٹر ہیں، انہیں بی جے پی میں شامل کئے جانے کی تیاری کی جارہی ہے۔ دھونی ایک ایسے نامور شخص ہیں جن کے سمپرک سمرتھن پروگرام میں بی جے پی قومی صدر امیت شاہ نے شرکت کی تھی۔ دھونی کا تعلق جھارکھنڈ ریاست سے ہے۔ بہت جلد جھاکھنڈ میں اسمبلی انتخابا ت منعقد کئے جارہے ہیں۔ ایسا کہا جارہا ہے کہ جھارکھنڈ انتخابات میں دھونی بی جے پی پلیٹ فارم سے اہم رول اداکریں گے۔