دموہ: مدھیہ پردیش کے دموہ ضلع میں پٹھاریا اسمبلی کی بہوجن سماج پارٹی کی ایم ایل اے رام بائی سنگھ پریہار کے لیٹر پیڈ کا مبینہ طور پر غلط استعمال کرتے ہوئے فرضی تقرری خط جاری کرنے کے معاملے میں شکایت درج کرائی گئی ہے ۔ رام بائی نے کل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آفس پہنچ کر ایس پی راکیش کمار سنگھ سے ملاقات کی اور اس معاملے میں شکایت درج کرائی۔ معاملے کی شکایت کے بعد پولیس سپرنٹنڈنٹ نے تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔ایس پی نے بتایا کہ کسی بھی طرح سے عوامی نمائندے کے لیٹر پیڈ کا غلط استعمال کرنا قانونی جرم ہے۔