ایم ایل سی ٹی جیون ریڈی کو سالگرہ کی مبارکباد

   

سدی پیٹ ۔تلنگانہ پردیش کانگرس کمیٹی سیکریڑی پربھاکر ورما کی صدارت میں کانگریسی کارکنان نے وفد کی شکل میں ایم ایل سی جیون ریڈی سے ملاقات کی اور انکی سالگرہ پر مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر ایم ایل سی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاست اور مرکز میں کانگریس پارٹی اقتدار میں آنے تک ہر کارکن اپنی پوری طاقت لگاتے ہوئے کانگریس پارٹی کو کامیاب بنائیں، ٹی آر ایس اور بی جے پی کی باتوں میں نہ آئیں۔انھوں نے مزید کہا کہ ریاست تلنگانہ میں کسان کمزور و بے روزگار ہیں باوجود اسکے ریاستی حکومت ان کے مسائل کے تئیں غیر سنجیدہ ہے۔کانگریس کارکنان گرام پنچایت سطحوں سے لیکر ضلعی سطح تک عوام کی خدمت میں رہیں اور انکے مسائل کی یکسوئی کریں۔اس موقع پر ٹی پی سی سی مائینارٹی چیرمین وحید خاں، وائیس چیرمین کریم الدین، سدی پیٹ ضلع ایس سی سیل صدر بوممالا یادگیری، مستقر مائینارٹی سیل صدر شہاب الدین و دیگر کارکنان موجود تھے۔

لنگم پیٹ میں ایک شخص کا اقدام خودکشی
یلاریڈی ۔ منڈل لنگم پیٹ کے علاقہ کوریلی سے تعلق رکھنے والے 32 سالہ نارائنا نے خاندانی جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہوکر کیڑے مارنے والی زہریلی دوا پی کر اقدام خودکشی کرلی ۔ زہریلی دوا پینے کے بعد افراد خاندان والوں نے اسے فوراً کاماریڈی دواخانہ 108 ایمبولنس کے ذریعہ منتقل کیا ۔ جہاں پر زیر علاج اور خطرے سے باہر ہے ۔