ایم ایل سی ڈنڈے وٹھل کی سرپورٹاون آمد پر کانگریس قائد عبد شکیل کی جانب سے تہنیت

   

سرپور ٹاون( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاون منڈل کے دورے پر ائے ہوئے قانون ساز کونسل ڈنڈے وٹھل نے اپنے پروگراموں کو مکمل کرنے کے بعد کانگرس پارٹی سینیئر قائد و کانگرس پارٹی اسٹیٹ جنرل سکریٹری اقلیتی عبدالشکیل کی رہائش گاہ پہنچ کر خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر کانگریس پارٹی اسٹیٹ جنرل سکریٹری اقلیتی عبدالشکیل نے پہلی مرتبہ آمدپر قانون ساز کونسل ڈنڈے وٹھل کی شال پوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی۔ اس موقع پر مقامی کانگرس پارٹی قائدین سابقہ منڈل پریشد معاون رکن ایم عقیل، سابقہ زیڈ پی چیئرمین سڈم گنپتی، سابقہ امبیڈکر سنگم صدر تلسی رام، سابقہ مونسپل کونسلر شبیر حسین، ایم اے سلیم، جاوید علی ہاشمی، سابقہ ایم پی ٹی سی ستینارائن اور دوسرے بھی موجود تھے۔ اس موقع پر متحدہ ضلع عادل آباد قانون ساز کونسل ڈنڈے وٹھل نے کہا کہ کانگریس حکومت کی جانب سے کیے جانے والے عوامی ترقیاتی کاموں کو عوام کے روبرو پیش کرتے ہوئے آنے والے لوکل باڈی انتخابات میں کانگرس پارٹی امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیابی دلوانے کا مشورہ دیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10 سالوں کی ترقی ایک طرف اور کانگرس دور حکومت کی ایک سال کی کارکردگی بی ار ایس حکومت کے 10 سالوں سے بہتر ہے، کانگریس پارٹی کی جانب سے انتخابات کے دوران کیے گئے وعدوں کو ہر حال میں پورا کیا جائے گا۔ تلنگانہ ریاست کی عوام کی ترقی کانگریس پارٹی سے ممکن ہے۔