ایم اے لطیف کو کانگریس ریاستی ترجمان مقرر کئے جانے پر تہنیت کی پیشکشی

   

Ferty9 Clinic

بھینسہ ۔ بھینسہ شہر کے متوطن ایم اے لطیف کانگریس پارٹی ضلع نرمل اقلیتی جنرل سکریٹری کی خدمات کو دیکھتے ہوئے پارٹی نے انہیں ترقی دیتے ہوئے آل انڈیا پولنگ بوتھ کانگریس کے ریاستی ترجمان کے عہدے کے احکامات جاری کیے جس پر بھینسہ شہر کے خانگی اساتذہ جن میں محمد عرفان احمد پرنسپل گلوبل اسکول ، افروز خان آفتاب جونیر لکچرر ، کامران اکمل پرنسپل العرفات ہائی اسکول ، محمد کلیم جونیر لکچرر ، شیخ اظہر مدرس گلوبل اسکول ، محمد عظیم ، عبدلحمید ، ساجد ، محمد شہباز، کے علاہ شیخ احد ساحل کرسپانڈنٹ گلوبل مورل ہائی اسکول ، و دیگر نے ایم اے لطیف کی شالپوشی و گلپوشی کے ذریعہ تہنیت پیش کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی اور سیاسی روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔