ایم بی بی ایس / بی ڈی ایس داخلے نیٹ سے تین زمروں کی کونسلنگ

   

حیدرآباد یکم / ستمبر ( سیاست نیوز ) نیٹ 2023 کے ذریعہ ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں داخلے کیلئے تین زمرہ جات اے زمرہ کنوینر کوٹہ ، بی زمرہ منیجمنٹ کوٹہ اور سی زمرہ این آر آئی ہے ۔ اے زمرہ میں ایم بی بی ایس و بی ڈی ایس کی الگ الگ کونسلنگ ہو رہی ہے جبکہ بی زمرہ اور سی زمرہ کیلئے ایم بی بی ایس / بی ڈی ایس ایک ہی کونسنلگ ہے ۔ ایم بی بی ایس میں کنوینر کوٹہ کے دو مرحلے مکمل ہوئے ۔ بی ڈی ایس کنوینر کوٹہ کا اے زمرہ کا دوسرا مرحلہ باقی ہے۔ منیجمنٹ کوٹہ کے پہلے مرحلے ایم بی بی ایس ، بی ڈی ایس کیلئے 2 ستمبر تک رپورٹ کرنا ہے ۔ اس کے بعد راست داخلہ ہوگا ۔ ایم اے حمید سے احاطہ سیاست محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر 4 بجے تا 7 بجے شام رابطہ کریں ۔