ایم بی بی ایس / بی ڈی ایس میں داخلے کے لیے آج سے ویب آپشن

   

حیدرآباد ۔ 6 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : ایم بی بی ایس / بی ڈی ایس میں داخلے کے لیے کالوجی نارائن راؤ یونیورسٹی آف ہیلت سائنس نے ویب آپشن انٹری کے لیے 7 جولائی تا 10 جولائی 2 بجے دن تک وقت دیا ہے ۔ جو امیدوار آن لائن رجسٹریشن کرواتے ہوئے اسنادات کی تصدیق کیے ان کے نام یونیورسٹی میرٹ لسٹ میں دیتے ہوئے ویب آپشن کے لیے اہل قرار دیا ہے۔ اب وہ کالجس کے انتخاب کے لیے ترجیح دیتے ہوئے داخلے حاصل کرسکتے ہیں۔ ویب آپشن کے بعد الاٹمنٹ آف سیٹ ہوگی پھر متعلقہ کالج کو رپورٹ کرنا ہوگا۔ یہ اے زمرہ میں ہے جس میں تلنگانہ کے دس گورنمنٹ میڈیکل کالجس 18 اور مسلم میناریٹی ہاسپٹلس کے چار میڈیکل کالجس میں داخلے ہوں گے ۔ اس کے علاوہ 12 ڈینٹل کالجس میں بی ڈی ایس کے داخلے ہوں گے ۔ ایم اے حمید کیرئیر کونسلر سیاست نے نیٹ کامیاب اور ویب آپشن کے لیے اہل قرار پائے امیدواروں سے احتیاط کے ساتھ کالجس کے انتخاب کے لیے ترجیح دیتے ہوئے کارروائی مکمل کرنے کی اپیل کی ۔ محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں ۔۔