ایم بی بی ایس سال اول کلاسیس کا 14 فروری سے آغاز نصاب میں معمولی تبدیلی ، تعطیلات میں کمی

   

حیدرآباد ۔ 5 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : ایم بی بی ایس سال اول بیاچ کی کلاسیس کا 14 فروری سے آغاز ہوگا ۔ اس خصوص میں نیشنل میڈیکل کمیشن نے تازہ احکامات جاری کیے ۔ سال حال ایم بی بی ایس کورس میں معمولی تبدیلی کی گئی ہے اور سال 2021-22 ایم بی بی ایس بیاچ کو تعطیلات میں کمی کی گئی ہے ۔ سال اول کے بشمول تمام سالوں میں تعلیمی نظام کو گیارہ ماہ کردیا گیا ہے ۔ اور یہ ترمیم شدہ شرائط کا اطلاق سال 2021-22 بیاچ پر بھی ہوگا ۔ کمیشن کا کہنا ہے کہ کوویڈ کے سبب تعلیمی سال کے آغاز میں تاخیر کی وجہ سے اس طرح کا فیصلہ لیا گیا ہے ۔ عام تعطیلات اور تہواروں کے تعطیلات اور گرمائی چھٹیاں ملا کر تقریبا 2 ماہ کی چھٹیاں رہیں گی ۔ ان تعطیلات میں کمی کرتے ہوئے اس بیاچ کے طلبہ کے لیے صرف ایک ماہ کی تعطیلات مقرر کی جارہی ہے ۔ اس طرح تمام کورس کی تکمیل تک اس نظام پر عمل کیا جائے گا ۔ جنوری سال 2023 میں اس بیاچ کے سال اول کے سالانہ امتحانات منعقد کئے جائیں گے ۔ کمیشن کے مطابق تعطیلات اور تعلیمی وقفہ میں اضافہ کے علاوہ کسی اور نظام عمل میں تبدیلی نہیں کی گئی ۔ اس سلسلہ میں نیشنل میڈیکل کمیشن نے سرکاری اور خانگی میڈیکل کالجس کے لیے تمام تر انتظامات کو فوری تکمیل کرنے کی ہدایت دی ہے ۔۔ ع