حیدرآباد۔یکم فروری (سیاست نیوز) تلنگانہ کی کالوجی نارائن راؤ یونیورسٹی آف ہیلت سائنس نے نیٹ 2021 ء کامیاب اور رجسٹریشن کئے امیدواروں کیلئے ایم بی بی ایس میں داخلہ کیلئے کالجس ترجیح دینے 2 فروری صبح 8 بجے تا 5 فروری کو ایک بجے دن ویب آپشن سہولت دی ہے ۔ سیٹ الاٹمنٹ کے بعد یونیورسٹی فیس 10 ہزار روپئے ادا کرکے ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگا ۔ اس سال تمام راؤنڈ کیلئے ایک ہی دفعہ تمام میڈیکل کالجس کے نام ویب آپشن دینا ہوگا جو تمام اگلے راؤنڈس کیلئے کارآمد رہیں گے اور کسی کو کالج میں سیٹ ملی اور رپورٹ نہیں کئے تو اگلے راؤنڈ کیلئے اہل نہیں ہونگے ۔ان کی سیٹ کو بلاک مانا جائے گا۔ امیدواروں کو رجسٹرڈ موبائیل نمبر پر ایس ایم ایس آئیگا ۔ ایم اے حمید سے دفتر سیاست محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔ ویب سائیٹ
tsmedadm.tsche.in