ایم بی بی ایس ۔ بی ڈی ایس داخلوں میں 10 فیصد ایس ٹی تحفظات پر عمل

   

ایس ٹی طلبہ کو ایم بی بی ایس۔ پی جی میڈیکل ۔ بی ڈی ایس اور پی جی ڈینٹل میں 237 اضافی نشستیں
حیدرآباد۔/11اکٹوبر، ( سیاست نیوز) ریاست کے میڈیکل کالجس میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے داخلوں میں تلنگانہ حکومت کی جانب سے ایس ٹی طبقات کیلئے اضافہ کردہ 10 فیصد تحفظات پر عمل آوری ہوگی۔ طبی تعلیم کے داخلوں کیلئے کالوجی نارائن ہیلت یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں اس کی صراحت کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ محکمہ بہبود ایس ٹی طبقات نے 3 اکٹوبر کو جاری کردہ جی او 33 میں ایس ٹی طبقات کے تحفظات کو 6 فیصد سے بڑھا کر 10 فیصد کردینے کا اعلان کیا ہے۔ ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے داخلوں میں 10 فیصد ایس ٹی کوٹہ پر عمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اب تک ایس ٹی طبقات کیلئے 6 فیصد تحفظات پر عمل کرنے سے کتنی نشستوں پر ایس ٹی طبقات کو داخلہ مل رہا تھا، 10 فیصد تک توسیع کرنے کے بعد ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس اور پی جی میں مزید کتنی نشستوں پر اضافہ ہوگا اس کا محکمہ صحت نے مکمل جائزہ لیتے ہوئے ایک رپورٹ تیار کی ہے۔ حکومت کے تازہ فیصلہ کے بعد ایس ٹی طبقات کیلئے مختص نشستوں کی تعداد میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ اس طرح طبی تعلیم میں ایس ٹی تحفظات کوٹہ کی توسیع سے ایس ٹی طلبہ کو 237 اضافی نشستیں دستیاب ہونے کا امکان ہے۔ ایس ٹی تحفظات کو 6 فیصد سے بڑھا کر 10 فیصد کرنے سے ایم بی بی ایس میں 150 تک زائد نشستیں حاصل ہوں گی۔ اس طرح پی جی میڈیکل میں 51 ، پی جی ڈینٹل میں 8 ، بیچلر آف ڈینٹل سرجن ( بی ڈی ایس ) میں 28 ایس ٹی نشستوں میں اضافہ ہوگا۔ اس میں تھوڑی بہت تبدیلی کا بھی امکان ہے۔ جاریہ سال کنوینر کوٹہ کے تحت 3754 ایم بی بی ایس کی نشستیں ہیں۔ نئے سرکاری و خانگی میڈیکل کالجس دستیاب ہوجانے سے ایم بی بی ایس نشستوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ نئے سرکاری میڈیکل کالجس میں 1200 ایم بی بی ایس کی اضافی نشستیں دستاب ہورہی ہیں۔ ن