ایم جی ایم ہاسپٹل ورنگل کے 20 ہاؤز سرجن کورونا سے متاثر

   

متحدہ ورنگل ضلع میں کورونا کیسیس میں اضافہ سے عوام میں تشویش
حیدرآباد: تلنگانہ میں ڈاکٹرس اور میڈیکل اسٹاف کے کورونا سے متاثر ہونے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے ۔ ورنگل میں این جی ایم ہاسپٹل کے 20 ہاؤز سرجن ڈاکٹرس کورونا سے متاثر پائے گئے۔ ان تمام کا ٹسٹ کیا گیا تھا جو پازیٹیو نکلا۔ ان میں سے چار کو علاج کیلئے ایم جی ایم ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ باقی ہاؤز سرجن کو گھر پر ہوم آئسولیشن کے تحت علاج کا مشورہ دیا گیا ۔ ورنگل میں گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران کورونا کے کیسیس میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے ۔ متحدہ ورنگل ضلع میں 2000 سے زائد کورونا کیسیس سرکاری دواخانوں میں منظر عام پر آئے۔ حکام نے کیسیس میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے سخت چوکسی اختیار کرلی ہے ۔ ورنگل اربن اور ورنگل رورل دونوں اضلاع میں روزانہ 150 سے زائد کورونا کیس منظر عام پر آرہے ہیں جس سے عوام میں تشویش پائی جاتی ہے۔