ایم جے اکبر نے میرے سینے کو ہاتھ لگایا اور بوسہ لیا

,

   

عدالت میں خاتون صحافی کا بیان ، وکلاء ہنس پڑے
نئی دہلی ۔ 11 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کی عدالت میں ایک صحافی نے ایم جے اکبر کے خلاف جنسی ہراسانی کیس کے سلسلہ میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ اس کے ساتھ ایم جے اکبر نے مبینہ طور پر کس طرح کا سلوک کیا۔ سابق مرکزی وزیر اور ایڈیٹر اور ان کے وکیل گیتا لوتھرا اور ان کی ٹیم کے ارکان کو اس خاتون کے بیان پر ہنسی آ گئی۔ جب خاتون صحافی نے عدالت میں یہ کہا کہ ایم جے اکبر نے اس کے سینے کو ہاتھ لگایا اور اس کا بوسہ لیا۔ کمرہ عدالت میں موجود ٹیم کے ارکان ایک دوسرے کا منہ دیکھتے ہوئے ہنس پڑے۔