ایم ورگیز نئے وائیٹ ہاوس ملٹری آفس ڈائرکٹر مقرر

   

واشنگٹن: ہندوستانی امریکی ایم ورگیز جو سابق میں بائیڈن کی انتخابی مہم کے کلیدی رکن رہے اور نئے صدر کی حلف برداری سے متعلق کمیٹی کا حصہ بھی رہے، انہیں وائیٹ ہاؤس ملٹری آفس کا نیا ڈائرکٹر مقرر کیا گیا ہے ۔ وائیٹ ہاؤس نے منگل کو اس تقرر کا باضابطہ اعلان کیا ۔ ورگیز اپنے نئے عہدہ کے تحت دنیا بھر میں صدارتی دوروں کے مواقع پر ایرفورس ون میں تمام ملٹری آپریشنس کی نگرانی کریں گے۔