2500 سے زائد سائیکلسٹ کی شرکت، ورلڈ بائی سائیکل ڈے تقاریب
حیدرآباد۔ 7 جون (سیاست نیوز) سابق نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے ورلڈ بائی سائیکل ڈے کے موقع پر میگاسائیکل ایونٹ کا آؤٹر رنگ روڈ سائیکل ٹریک پر جھنڈی دکھاکر افتتاح کیا۔ اسمارٹ بائیک موبیلیٹی پرائیویٹ لمیٹیڈ نے حیدرآباد بائی سائیکلنگ کلب کے اشتراک سے اس ایونٹ کا اہتمام کیا تھا۔ 5 اور 10 کیلو میٹر کی دو علیحدہ سائیکلنگ ایونٹ میں 2500 سے زائد سائیکلسٹ نے حصہ لیا۔ این وینکیا نائیڈو نے جون 2018 میں نائب صدر جمہوریہ کی حیثیت سے نئی دہلی میں ورلڈ بائیکل ڈے تقاریب کا افتتاح کیا تھا۔ آج منعقدہ 9 ویں ایونٹ کے موقع پر ایئر کماڈور سریناتھ پلائی (کالج آف ڈیفنس مینیجمنٹ) ، ڈاکٹر آر ایلا ڈائرکٹر بھارت بائیوٹیک، ڈی وی منوہر صدر نشین اسمارٹ بائیک حیدرآباد بائی سائیکلنگ کلب اور ڈاکٹر ٹی ستیہ نارائن ریڈی صدر حیدرآباد بائی سائیکلنگ کلب موجود تھے۔ ایم وینکیا نائیڈو نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سائیکلنگ فار گریم فیوچر کے نظریہ کے تحت ایونٹ کا انعقاد قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ سائیکلنگ ایونٹ میں بچوں کے علاوہ نوجوانوں، خواتین اور سینئر سٹیزنس کی شرکت سے انہیں خوشی محسوس ہوئی ہے۔ وینکیا نائیڈو نے سائیکلنگ کے فوائد اور خاص طور پر صحت کی نگہداشت پر روشنی ڈالی۔ ڈی وی منوہر اور ان کے فرزند دھرمن کی ستائش کرتے ہوئے وینکیا نائیڈو نے کہا کہ نوجوانوں کے لئے اس طرح کے پروگرامس جاری رہنے چاہئے۔ وزیر اعظم نریندر مودی ماحولیاتی تحفظ کے لئے خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔ حیدرآباد کے علاوہ چندی گڑھ اور نئی دہلی میں ورلڈ سائیکلنگ اور اسپورٹس اتھاریٹی آف انڈیا کے اشتراک سے اس طرح کے ایونٹس منعقد کئے گئے۔ ڈاکٹر ڈی وی منوہر چیئرمین مارٹ بائیک نے کہا کہ ورلڈ بائی سائیکل ڈے کے موقع پر 2018 سے اس ایونٹ کا پابندی کے ساتھ انعقاد عمل میں آرہا ہے۔ چندی گڑھ میں چیف سکریٹری راجیش پرساد نے سائیکلنگ ایونٹ کا آغاز کیا۔ 1؍F