مہارشٹرا میں انہوں نے 12سیٹوں کی مانگ کی ہے۔
ممبئی۔ایم وی اے (مہاوکاس اگھاڑی) لیڈران کو ایک او رخط میں سابق لوک سبھا ایم پی،اکٹر بی آر امبیڈکر کے پوترے پرکاش امبیڈکر نے لوک سبھا2024انتخابات کے پیش نظر ایم وی اے او ران،یا الائنس میں شامل ہونے کی اپنی دلچسپی کا اعادہ کیا ہے۔
مہارشٹرا میں سیٹوں کی حصہ داری کو لے کرچل رہی رسہ کشی کے درمیان وی بی اے (ونچت بہوجن اگھاڑی) صدر پرکاش امبیڈ کر نے ملکارجن کھڑگی‘ شرد پوار اور ادھو ٹھاکرے کو لکھے اپنے مکتوب میں ہر پارٹی کے لئے 12سیٹوں کے تجویز کردہ ان کے فارمولے پر عمل کرنے کی ضرورت پرزوردیاہے۔
انہوں نے اس کو”12+12+12+12فارمولہ“ کا نام دیاہے کیونکہ ریاست میں سیٹوں کی تقسیم کی تعداد پر فیصلے کے لئے یہ ”تنازعہ سے فری“ پلان ہے۔
اس بات پر زوردیتے ہوئے کہ ”مودی کو شکست دینا ایم وی اے کی واحد ترجیح ہونی چاہئے“ پرکاش امبیڈکر نے اپنے خط میں کہاکہ ”یہ وی بی اے کی خواہش ہے کہ ایم وی اے کے اندر موجودپارٹیاں‘ شیو سینا(ادھو ٹھاکرے)‘ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی‘ انڈین نیشنل کانگریس اور وی بی اے ائندہ لوک سبھا انتخابات ایک ساتھ اور مساوی شراکت داری کے طور پرمساوی تعداد کی سیٹوں پر لڑنا چاہئے“۔
مکتوب میں مزیدکہاگیا ہے کہ ”مجھے پوری امید ہے غور وفکر اور فیصلہ دونوں ہی مہارشٹرا کی عوام کے مفاد میں اور واحد ترجیح مودی کو شکست دی جائے کے ساتھ لیاجائے گا“۔
اس سے قبل کانگریس کے قومی صدر ملکاراجن کھڑگی کو لکھے مکتوب میں مذکورہ وی بی اے نے اپوزیشن بلاک’انڈیا‘ میں مدعو کرنے پر شمولیت کی دلچسپی ظاہر کی تھی۔
درایں اثناء مہاوکاس اگھاڑی (ایم وی اے) میں سیٹوں کی تقسیم پر جاری بحث میں شیو سینا (یو بی ٹی) نے مہارشٹرا کی 48لوک سبھا سیٹوں میں سے 23سیٹوں کی مانگ کی ہے۔
تاہم کانگریس پارٹی نے شیو سینا (یو بی ٹی) کی مانگ کے جواب میں کہاکہ سیٹوں کی تقسیم کا معاملہ کافی حساس ہے اور آسانی سے اس پر فیصلہ نہیں لیاجاسکتا ہے۔
کانگریس لیڈر سنجے نروپم نے کہاکہ ”اگر تمام پارٹیوں کو انڈیابلاک کے بی جے پی کو شکست دینے کے لئے جدوجہد کرنا ہے تو آپسی لڑالی بند کرنے کی ضرورت ہے۔ نیوز پیپر کے ذریعہ مجھے معلوم ہوا ہے کہ شیو سینا نے 23سیٹوں کی مانگ کی ہیے‘ جو بہت زیادہ ہیں“۔