ایم پی۔ کھرگاؤن میں 121سی سی ٹی ویز نصب کئے گئے

,

   

ان مقامات پر نصب کئے گئے کیمروں میں 14ایسے خصوصی کیمرے شامل ہیں جو یہاں سے گذرنے والی گاڑیوں کا رجسٹریشن نمبر بتاسکتے ہیں۔
بھوپال/کھر گاؤن۔ایک عہدیدار نے منگل کے روز اس بات کی جانکاری دی ہے کہ مدھیہ پردیش میں مذکورہ کھر گاون ضلع انتظامیہ کی جانب سے 121سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب مختلف علاقوں میں جاری ہے جس میں اس ماہ کی ابتداء میں رام نومی جشن کے دوران پیش ائے پتھر بازی والے علاقے بھی شامل ہیں۔

مقامی انتظامیہ نے تشدد سے متاثر شہر میں کرفیو میں 9گھنٹے 8بجے صبح سے شام 5تک کی نرمی منگل کے روز چوتھے دن بھی جاری رکھی ہے اور ان اوقات کے دوران مسافر بردار بسو ں کو بھی دوڑایا ہے۔

کھر گاؤن میں 10اپریل کے روز فرقہ وارانہ تشدد پیش آیاتھا جس کے دوران دوکانوں او رمکانات کو نقصان پہنچایاگیا اور گاڑیوں کو نذر آتش کیاگیا اور پتھراؤ کے واقعات بھی پیش ائے تھے جس کے بعد شہر میں کرفیو نافذ کردیاگیاتھا۔

پولیس انتظامیہ کی جابن سے کہاں پر سی سی ٹی ویز نصب کئے جانے کی اس کی ایک فہرست دی گئی ہے۔ کھر گاؤن میونسپل کونسل کے سربراہ میونسپل افیسر پرینکاپٹیل نے ایک بیان میں کہاکہ اس فہرست کی بنیاد پر 121سی سی ٹی وی کیمروں کی 36مقامات پر تنصیب عمل میں آرہی ہے جس کی لاگت64لاکھ روپئے ہے۔

انہوں نے کہاکہ ان 36مقامات میں وہ علاقے بھی شامل ہیں جہاں پر پتھر بازی کے واقعات بھی رونما ہوئے تھے۔ان مقامات پر نصب کئے گئے کیمروں میں 14ایسے خصوصی کیمرے شامل ہیں جو یہاں سے گذرنے والی گاڑیوں کا رجسٹریشن نمبر بتاسکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ 360ڈگری تک گھومنے والے ایسے 10کیمرے ہیں جو ان علاقوں میں ساری حمل ونقل کو ریکارڈ کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ 97کیمرے ہیں جو لگائے جارہے ہیں اورپولیس انتظامیہ کی جانب سے مزیدکیمروں کی تنصیب کی مانگ کی گئی تو وہ بھی پوری کی جائے گی۔

درایں اثناء کھر گاؤن انچارج سپریڈنٹ آف پولیس روہت کاسوانی نے کہاکہ محسن عرف وسیم کے پاس سے انہوں نے ایک پستول برآمد کی ہے‘ جس کو ایس پی سدھارتھ چودھری پر رام نومی تشدد کے دوران فائرینگ کرنے کے معاملے میں گرفتار کیاگیاہے۔

مذکورہ عہدیدار نے کہاکہ مذکورہ ملزم نے طوفان سنگھ نام کے ایک شخص سے پستول خریدی تھی‘ اس سے بھی پوچھ تاچھ کی گئی ہے۔

مذکورہ پولیس نے پچھلے جمعہ کو ضلع کے کسر وارڈ پولیس اسٹیشن علاقے سے محسن کو گرفتار کیاتھا۔ کھرگاؤن ایس پی سدھارتھ چودھری فی الحال چھٹی پر ہیں کیونکہ ان کا علاج کیاجارہا ہے جو پیر میں گولی لگنے کی وجہہ سے شدید زخمی ہوگئے تھے۔

اپریل14کے بعد سے مقامی انتظامیہ نے کچھ گھنٹوں کے لئے کرفیو میں نرمی کی ہے۔ ضلع انتظامیہ کے احکامات کے مطابق کرفیو میں نرمی پٹرول پمپوں‘ مذہبی مقامات اورپی ڈی ایس دوکانوں پر کیروسین کی فروخت کے لئے نہیں ہے۔

احکامات کے مطابق کرفیو میں نرمی کے اوقات کے دوران دودھ فروخت کرنے والے ترکای اور ادوایات کے علاوہ حجاموں کی دوکانیں او ردیگر کو کھللا رکھنے کی اجازت ہے۔