ایم پی اسمبلی اسپیکر کی سائیکل یاترا

   

بھوپال: مدھیہ پردیش اسمبلی کے اسپیکر گریش گوتم ریوا کے دیوتالاب اسمبلی حلقہ کے عوامی مسائل کے حل کے لیے 7 روزہ سائیکل دورے پر جائیں گے ۔ اس دوران وہ علاقے کے دیہات میں مرکزی اور ریاستی حکومت کی اسکیموں کے بارے میں عوام سے اطلاعات حاصل کریں گے اور ان کے مسائل کو جلد سے جلد حل کرنے کی کوشش کریں گے ۔سرکاری اطلاع کے مطابق مسٹر گوتم 24 سے 31 اکتوبر تک اپنی سائیکل یاترا کے دوران 72 گاؤں کا دورہ کریں گے جس کا مقصد حکومت کی فلاحی اسکیموں کے بارے میں اطلاعات عوام تک پہنچانا ہے ۔ علاقائی رہنما بھی یاترا میں شامل ہوں گے ۔ مسٹر گوتم گاؤں کے عام لوگوں کے درمیان رات میں آرام کریں گے ۔ آرام کے دوران گریش گوتم علاقے کے مکینوں کے ساتھ ایک چوپال کریں گے ۔ ان سے ملنے کے لیے کوئی پروٹوکول نہیں ہوگا سوائے سفر کے سیکورٹی کے ۔ وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان 31 اکتوبر کو یاترا کے اختتامی دن دیو تالاب اسٹیڈیم میں منعقد پروگرام میں شرکت کریں گے ۔