ایم پی : باغی کانگریس ایم ایل ایز بی جے پی میں شامل

   

نئی دہلی 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے 22 باغی ایم ایل ایز جن کا مدھیہ پردیش اسمبلی سے استعفیٰ کمل ناتھ حکومت کے زوال کا موجب ہوا ، وہ آج بی جے پی میں شامل ہوگئے۔ پارٹی کے نیشنل جنرل سکریٹری کیلاش وجئے ورگھیا نے کہاکہ اِن قائدین نے جیوتر آدتیہ سندھیا کے ساتھ صدر بی جے پی جے پی نڈا سے ملاقات کی جنھوں نے زعفرانی پارٹی میں اُن کی شمولیت کے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔ بی جے پی امکان ہے اُن کے استعفوں کے سبب ضمنی چناؤ کے موقع پر اُنھیں پارٹی ٹکٹ دے گی۔