بھوپال: مدھیہ پردیش کی حکومت انڈین ایڈمنسٹریٹو سرویس کے افسر نیاز خان کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کرے گی، جو فلم ’دی کشمیر فائلز‘ کے بہانے ملک میں اقلیتوں پر ہونے والے مبینہ مظالم سے متعلق اپنے ٹویٹس کے لیے تنازعہ میں رہے ہیں۔آج نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے کہا کہ میں نے نیازخان کے بہت سے ٹویٹس دیکھے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ وہ حد سے تجاوز کر رہے ہیں اور حکام کی لکشمن ریکھا کی حد پار کررہے ہیں ۔ حکومت انہیں وجہ بتاؤ نوٹس جاری کرے گی اور ان سے جواب طلب کرے گی۔نیاز خان نے دو دن پہلے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ ’دی کشمیر فائلز‘ کی کمائی تقریباً 150 کروڑ تک پہنچ گئی ہے ، فلم کے ڈائریکٹر کو اس فلم سے حاصل ہونے والی رقم کشمیری پنڈتوں کے بچوں کی بحالی کے لیے استعمال کرنی چاہیے ۔