ایم پی کے ہاسپٹل میں بل کی عدم ادائیگی پر 80 سالہ شخص کو بیڈ پر رسیوں سے باندھ دیا گیا

,

   

٭٭ مدھیہ پردیش کے ہاسپٹل میں بل کی عدم ادائیگی پر 80 سالہ مریض کو بیڈپر رسیوں سے باندھ دیا گیا ۔مدھیہ پردیش کے شاجا پور کے ایک ہاسپٹل میں مبینہ طور پر بل کی عدم ادائیگی پر 80 سالہ ضعیف شخص کو بیڈ پر رسیوں سے باندھ دیا گیا ۔ اس واقعہ پر تبصرہ کرتے ہوئے حکام نے بتایا کہ اس کی تحقیقات کیلئے ایک ٹیم کو ہاسپٹل روانہ کیا گیا ہے ۔ تفصیلات کا انکار ہے۔ اسی دوران چیف منسٹر مدھیہ پردیش شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ جو لوگ اس واقعہ کیلئے ذمہ دار ہیں انہیں بخشا نہیں جائے گا اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔