ایندھن پر سبسڈی ختم ، بینک گورنر سے جواب طلبی

   

بیروت : لبنانی صدر مِشال عون نے ایندھن پر سبسڈی کے خاتمے کے اعلان پر مرکزی بینک کے گورنر کو طلب کیا لیا ہے۔ گورنر ریاض سلامہ نے ملک میں ایندھن پر دی جانے والی سبسڈی کے خاتمے کا اعلان کیا تھا۔ لبنان میں عبوری حکومت نے اس فیصلے کو غیرقانونی قرار دیا تھا۔ کہا جا رہا ہے کہ ایندھن پر سبسڈی کے خاتمے سے لبنان میں اقتصادی بحران کا ایک نیا باب شروع ہو جائیگا۔ لبنان پہلے ہی اقتصادی مشکلات کا شکار ہے اور سن 2019 سے اب تک لبنانی کرنسی کی قدر میں نوے فیصد کمی ہو چکی ہے۔