ابوجا : نائجیرین ایئرلائن پیر کے روز سے اپنی تمام پراوزیں معطل کر رہی ہے۔ اس فیصلے کی وجہ جیٹ فیول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو قرار دیا گیا ہے۔ اس ایئرلائن کو چلانے والے ادارے کے مطابق جیٹ فیول کی قیمت 197 نائجیرین لیرا فی لیٹر سے بڑھ کر 700 لیرا تک پہنچ گئی ہے۔ ڈالرز میں یہ قیمت 0.45 سے بڑھ کر 1.70 بنتی ہے۔ روس کی طرف سے یوکرین پر حملے کے بعد سے عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ نائجیریا کا تقریباًتمام تر انحصار درآمد شدہ ایندھن پر ہے۔