ایندھن کی قیمت میں اضافہ ۔ کانگریس کا کل احتجاج

   

نئی دہلی : کورونا تحدیدات میں نرمی کے بعد اصل اپوزیشن پارٹی کانگریس نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے مسئلہ پر حکومت سے ٹکرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ویکسین کی قلت کے مسئلہ پر بھی حکومت کو گھیرا جائے گا۔ پٹرول کی قیمت ممبئی اور ملک کے بعض دیگر حصوں میں 100 روپئے فی لیٹر سے تجاوز کرچکی ہے۔ کانگریس نے جمعہ 11 جون کو ملک بھر میں احتجاج منظم کرنے کا فیصلہ کیا۔