اینٹ کی بھٹی کے دو مزدوروں کی مشتبہ موت 4 کی حالت نازک

   

پرتاپ گڑھ: اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے تھانہ کوہنڈور علاقے کے چندربھان پور گاوں کے اینٹ کی بھٹی کے دو مزدوروں کی جمعرات کو مشتبہ حالات میں موت ہوگئی ،اور خاتون سمیت چار افراد کی حالت نازک ہے ۔لوگوں کاکہنا ہے کہ زہریلی شراب پینے سے موت ہوئی ہے ۔جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی واضح ہوگا کی موت کا سبب کیا ہے ؟ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ مشرقی سریندر دیویدی کے بموجب تھانہ کوہنڈور علاقے کے چندربھان پور گاؤں میں منّا پانڈے کی اینٹ کی بھٹی ہے ،جہاں چھتیس گڑھ و اوڈیشہ کے مزدور کام کرتے ہیں ۔وہیں مزدور روہت 35 کی حالت نازک ہونے کے سبب مقامی ہاسپٹل منتقل کیا گیا ۔