اینڈرسن کی ریکارڈ 150 ٹسٹ میں شرکت

   

سنچورین ۔26 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) انگلینڈ کے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن جمعرات کو جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ٹسٹ کیلیے میدان میں اترتے ہی ایلیٹ گروپ کا حصہ بن گے ہیں کیونکہ یہ ان کے کیریئر کا 150 واں ٹسٹ میچ ہے۔ 37 سالہ اینڈرسن اس سنگ میل پر پہنچنے والے دنیا کے نویں کرکٹر ہوں گے، اس طرح وہ تنڈولکر(200)، رکی پونٹنگ (168)، اسٹیووا (168)، کیلس (166)، چندرپال (164)، راہول ڈراویڈ (164) اور ایلن بارڈر (156) کی صف میں شامل ہوگئے ہیں۔ انگلش کپتان روٹ نے کہا ہے کہ اینڈرسن اب بھی بالکل ویسے ہی تیار دکھائی دے رہے ہیں جیسا کہ میں ان کو ہمیشہ سے دیکھتا آرہا ہوں۔

امیت کی ٹوکیو اولمپک میں گولڈ میڈل پر نظر
نئی دہلی ، 26 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) رواں سال کے شروع میں ورلڈ باکسنگ چمپئن شپ میں تاریخی سلور میڈل جیتنے والے امیت پنگھل کا خیال ہیکہ حالیہ مہینوں میں انھوں نے اپنی بہترین کارکردگی کی بدولت زبردست سدھار کیا ہے اورسال 2020 میں ٹوکیو اولمپک کے دوران ملک ان سے گولڈ میڈل کی توقع کرسکتا ہے ۔ روایتی طور پر دراز قد باکسروں کو یہ ایک فائدہ ہوتا ہیکہ اس سے انہیں حریف باکسر تک زیادہ سے زیادہ رسائی ملتی ہے لیکن میں نے اپنی لمبائی پر کوئی خاص توجہ نہیں دی ہے ۔
تاہم میں نے اپنی طاقت پر کام کیا ہے اور لمبے قد باکسرز سے اچھی طرح سے نمٹنے اور انہیں زیر کرنے کے گر حاصل کرلئے ہیں ۔ اس سے پہلے میرا کھیل دفاع تک تھا ، پھر جوابی حملے اور ایک ہی پنچ میں مکمل ۔امیت نے بگ باؤٹ انڈین باکسنگ لیگ کے موقع پر کہا کہ اب میں نے اپنے کھیل میں پنچوں کی متعدد قسم کو شامل کیا ہے کیونکہ کوئی خود کو ایک ہی پنچ سے بچا سکتا ہے ، لیکن دو ، تین یا چار سے پنچوں سے نہیں بچا سکتا ۔امیت پنگھل کی زیرقیادت گجرات جائنٹس نے افتتاحی بگ باؤٹ انڈین باکسنگ لیگ جیت لی ہے ۔ اپنی کپتانی کے بارے میں بات کرتے ہوئے ہریانہ کے باکسر نے کہا کہ وہ ہر باؤٹ سے پہلے اپنی ٹیم کے ہر کھلاڑی سے بات کرتے ہیں اور انہیں اپنے کھیل پر توجہ دینے کی ترغیب دیتے ہیں۔انہوں نے بگ باؤٹ انڈین باکسنگ لیگ جیسے ٹورنامنٹس کا بھی ذکر کیا ، جسے انہوں نے ابھرتے ہوئے باکسروں کے لئے بہترین بتایا اور ان سے سیکھنے کا ایک بہترین موقع قرار دیا۔