اینڈرسن 700 ٹسٹ وکٹ لینے والے پیس بولر

   

دھرم شالا: انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن نے بھارت کے خلاف آئی سی سی ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ سیریز کے پانچویں اور آخری ٹسٹ کے آج تیسرے دن ہفتہ کی صبح دھرم شالا میں کلدیپ یادو کو آؤٹ کر کے اپنی 700ویں ٹسٹ وکٹ لینے کا ریکارڈ بنایا۔ فاسٹ بولر نے اس ٹسٹ کا آغاز 698 وکٹوں کے ساتھ کیا تھا۔ آج انہوں نے اپنا 700 واں وکٹ حاصل کیا،جب کلدیپ 30رنز پر کیچ آؤٹ ہوئے ۔ اینڈرسن نے اپنی پہلی ٹسٹ وکٹ 2003 میں زمبابوے کے خلاف لارڈز میں لی تھی جہاں انہوں نے پانچ وکٹیں لے کر اپنے ٹسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ اینڈرسن کو 41سال کی عمر میں واحد تیز گیند باز کے طور پر 700کے کلب میں داخل ہونے کیلئے مزید 184ٹسٹ کھیلنے پڑے ۔ اپنے تقریباً 21سالہ طویل کیریئر کے دوران اینڈرسن نے اپنے اور دوسروں کے درمیان فاصلہ برقرار رکھا ہے ۔ آسٹریلیا کے اسپنر ناتھن لیون 517 وکٹوں کے ساتھ فعال کھلاڑیوں میں دوسرے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں۔