اجزا :گوشت آدھا کلو ،ڈبل روٹی کے سلائسز حسبِ ضرورت، نمک حسبِ ذائقہ، کالی مرچ پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچہ، آلو دو عدد، مایونیز آدھی پیالی، گاجر ایک عدد، سیاہ زیتون ایک سے دو عدد، گوشت کا ثابت ٹکڑا دو کلو، ادرک کا پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ، لہسن کا پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ، قلمی شورہ ایک کھانے کا چمچہ، مصری یا گڑ دو کھانے کے چمچہ، سرکہ آدھی پیالی، کوکنگ آئل دو کھانے کے چمچہ۔
ترکیب : گوشت بنانے کیلئے انڈر کٹ گوشت کو اچھی طرح صاف کر کے اسے کانٹے کی مدد سے گود لیں۔پھر اس میں ایک کھانے کا چمچہ کو کنگ آئیل، دو کھانے کے چمچہ سرکہ، حسبِ ذائقہ نمک، ایک چائے کا چمچہ قلمی شورہ، ایک چائے کا چمچہ گڑ اور آدھا چائے کا چمچ ادرک لہسن کا پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔کچھ دیر فریج میں رکھنے کے بعد اس میں آدھی پیالی پانی ڈال کر اُبالنے رکھ دیں (پکانے سے پہلے گوشت کو ڈوری سے باندھ دیں تاکہ پکتے ہوئے کا شیپ صحیح رہے)۔ہلکی آنچ پر پانی خشک ہونے تک پکائیں، یہ انڈر کٹ گوشت ہونے کی وجہ سے جلدی گل جائے گا۔چولہے سے اُتار کر مکمل ٹھنڈا کر کے تیز چھری سے اس کے قتلے کاٹ لیں ۔ ڈبل روٹی کے سلائسز کو بھی گول کاٹ لیں۔آلوؤں کو اُبال کر اس میں مایونیز اور کوکنگ آئیل ڈال کر ملا لیں۔ڈبل روٹی کے ہر سلائس پر پہلے آلو کا مکسچر لگائیں۔پھر اوپر سے گوشت کا قتلہ اس طرح کاٹ کر رکھیں کہ وہ پرندے کی شکل بن جائے۔گاجر کے ٹکڑوں سے ناک بنا کر اوپر کٹے ہوئے زیتون اور مایونیز کی مدد سے آنکھیں بنا لیں۔یہ ذائقے اور غذائیت سے بھرپور سینڈوچ بچوں کو کھانے سے پہلے دیکھنے میں بھی بھلے لگے گے۔
