این آئی آئی ٹی میں نیا پروگرام متعارف

   

نئی دہلی: گلوبل انٹلیجنس ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن این آئی آئی ٹی لمیٹڈ نے ملک میں سکل ڈیولپمنٹ اور ڈیجیٹل تعلیم سے منسلک سرکاری اسکیموں کی حمایت میں ٹیلنٹ پول میں توسیع کرنے کی اپنی نئی پہل کے تحت ایک نئے پروگرام کا اعلان کیا ہے ۔ این آئی آئی ٹی نے بدھ کوجاری کردہ ایک بیان میں بتایا کہ ملک میں ٹیک ٹیلنٹ پول کو بڑھانے کی اس اہم پہل کے تحت اب ڈپلومہ ہولڈر بھی سائبرسیفٹی اور کلاؤڈ سے متعلق ای آئی آئی ٹی کے پروگرام کے اہل ہوں گے ۔ اب طلباء کی مختلف ضروریات کے مطابق اس کے مقبول سافٹ ویئر انجینئرنگ پروگرام کا فائدہ پارٹ ٹائم بھی اٹھایا جا سکتا ہے ۔ لائیو اورانٹرایکٹو سے موصول ہوئے یہ آن لائن پروگرام نئے ڈپلومہ ہولڈروں ،انجینئرنگ اور سائنس گریجویٹس کے ساتھ ہی موجودہ افرادی قوت کے لیے ٹیک انڈسٹری کی ضروریات اور ملازمت کے لئے ان کی تیاری کے درمیان فرق کو ختم کرنے میں مدد کریں گے ۔