این آئی اے کی تحویل میں کشمیری دہشت گرد خاتون کورونا پازیٹیو

   

نئی دہلی ۔7 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کی تحویل میں ایک کشمیری خاتون کورونا پازیٹیو پائی گئی جس کو اس سال کے اوائل میں گرفتار کیا گیا تھا ۔ خاتون پر مخالف سی اے اے احتجاج کے دوران ملک میں دہشت گرد حملے کے منصوبے کا الزام ہے ۔ این آئی اے نے آج ایک عدالت کو بتایا کہ خاتون کورونا پازیٹیو ہے اور اُسے علاج کیلئے ہاسپٹل بھیج دیا گیاہے ۔ این آئی اے نے میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کے اجلاس میں میڈیکل رپورٹ بھی پیش کی اور حنا بشیر بیگ نامی اس خاتون ،اُن کے شوہر جہاں زیب سمیع اور عبدالباسط کی عدالتی تحویل میں 14جولائی تک توسیع کیلئے درخواست بھی دی گئی ۔