٭ بی جے پی کے ترجمان سدھانشو ترویدی نے کہا کہ ان کی پارٹی مستقبل میں ملک گیر این آر سی چاہتی ہے لیکن تاحال اس کا کوئی مسودہ تیار نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب این آر سی کے وقت سے متعلق اعتراضات کو اٹھایا جائے گا ،ان کی سنوائی کی جائے گی۔ انہوں نے یہ وضاحت کی کہ شہریت ترمیمی قانون ہندوستانیوں کیلئے نہیں بلکہ بیرونی افراد کیلئے ہے۔