8ٹی ایم سی ارکان اسمبلی کا بی جے پی سے ربط ، ریاستی صدر بی جے پی دلیپ گھوش کا ادعا
کولکاتہ ۔ 2 ستمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) ترنمول کانگریس کی قیادت نے پیر کے دن فیصلہ کیا کہ ایک پرہجوم احتجاج پوری ریاست مغربی بنگال میں جاریہ ہفتہ این آر سی کی مخالفت میں کیا جائے گا جو آج سے آسام میں نافذ کردیا گیا ہے ۔ پارٹی ذرائع کے بموجب یہ فیصلہ ایک ہنگامی اجلاس میں کیا گیا جو چیف منسٹر ممتا بنرجی کی رہائش گاہ پر منگل کی دوپہر ایک خصوصی اجلاس میں کیا گیا۔ دریں اثناء ریاستی صدر بی جے پی دلیپ گھوش نے آج ادعاء کیا کہ ترنمول کانگریس کے 8ارکان اسمبلی اُن کے ساتھ ربط برقرار رکھے ہوئے ہیں اور بی جے پی میں شمولیت کے خواہاں ہیں۔ گھوش اور دیگر اعلیٰ سطحی بی جے پی قائدین نے گنیش پوجا میں آج شرکت کی جو ایک کلب میں ترنمول کانگریس قائد سیبیا ساکی دتا کے زیراہتمام منعقد کی گئی تھی ۔ اس کی وجہ سے یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ وہ بھی عنقریب بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلیں گے ۔ انھوں نے ادعاء کیا کہ ریاست میں نظم و قانون کی صورتحال ابترہے ۔