این آر سی کے نام پر بنگال میں خوف ، دوافراد کی خودکشی

   

کولکاتا۔25ستمبر(سیاست ڈاٹ کام)مغربی بنگال میں این آر سی کے ممکنہ طور پر نفاذ کی خبروں کے درمیان کلکتہ میونسپل کارپوریشن، دیگر اضلاع کے میونسپلٹی اور پنچایت دفاتر کے باہر اپنے شہری دستاویز درست کرانے والوں کی لمبی قطار کا سلسلہ برقرار ہے ۔اس درمیان شہریت ثابت کیلئے ضروری کاغذات پاس میں نہیں ہونے سے مایوس دو افراد نے خودکشی کی بھی کرلی ہے ۔ ریاستی انتظامیہ کے مطابق خودکشی کرنے والے اپنی شہریت ثابت نہیں کرپانے کے خوف زدہ اور پریشان تھے ۔ این آر سی کے خوف سے مرنے والو ں کی تعداد 8ہوگئی ہے ۔پولس کے مطابق مرنے والے میں ایک شخص کی عمر 25سال اوردوسرے کی 50سال ہے ۔ان دونوں کا تعلق شمالی بنگال کے جلپائی گوڑی کے دھوپ گری سے ہے ۔ان دونوں میں سے ایک نے پھندا لگاکر خودکشی کی ہے جب کہ دوسرے نے اونچی جگہ سے کود کر خودکشی کی ہے۔ پولس نے بتایا کہ ان دونوں کے پاس سے خودکشی نوٹ برآمد ہوئے ہیں۔ مغربی بنگال پولس کے سینئر آفیسر نے بتایا کہ خاندان کے افراد اور پڑوسیوں نے بتایا کہ یہ دونوں ہندوستانی شہریت ثابت کرنے کیلئے ضروری دستاویز نہیں ہونے کی وجہ سے پریشان تھے ۔