نئی دہلی۔ جاریہ سال کے اپریل اور مئی کے مہینے میں قومی انسانی حقوق کمیشن نے اقلیتوں کو نشانہ بنانے اور امتیازی سلوک کے پانچ مقدمات درج کئے جبکہ اسی طرح کے ایس ٹی طبقے کے ساتھ پیش ائے99واقعات درج کئے ہیں۔
سال2018میں این ایچ آر سی نے اقلیتوں کے ساتھ ہراسانی کے ضمن میں 79شکایتیں درج کیں جس میں 19واقعات اترپردیش سے ہیں اورنشانہ بنانے672واقعات درج فہرست طبقات کے ہیں جس میں 46فیصد اترپردیش سے ہیں۔
جونیر ہوم منسٹر جی کشن ریڈی نے لوک سبھا میں کے نواس کانی کی جانب سے این ایچ آر سی میں کی گئی شکایتوں کی تفصیلات طلب کرنے کے سوال کا جواب دینے کے دوران یہ تفصیلات پیش کی۔
کانی نے پوچھا تھا کہ ملک میں اقلیتوں او ر دلتوں کے ساتھ مظالم‘ امتیازی سلوک‘ نشانہ بنانے کے متعلق این ایچ آر سی میں کی گئی شکایتوں کا موقف کیاہے۔
سال2016-17میں 117جبکہ2017-18میں اس میں کمی ائی اور یہ67پر پہنچے 2018-19میں 79واقعات اقلیتوں کے ساتھ مظالم کے واقعات درج ہیں۔ ٹھیک اسی طرح ایس سی طبقہ کے لوگوں مبینہ نشانہ بناے کے واقعات 2016-17میں 505سال2017-18میں 464اور 2017-18میں 672واقعات درج کئے گئے ہیں۔
ریاستی سطح پر اقلیتوں او ردلتوں کے ساتھ مبینہ ہراسانی کے واقعات جو این ایچ آر سی میں درج کئے گئے ہیں وہ یوپی سے ہیں۔
یوپی سے اقلیتوں پر امتیاز سلوک کے 19جبکہ ایس سی طبقے کے لوگوں کو نشانہ بنانے کے واقعات میں 2018-19کے دوران 311معاملات درج کئے گئے ہیں۔ راجستھان میں 41‘ہریانہ میں 33اور گجرات میں 32معاملات درج کئے گئے ہیں