نئی دہلی: وزارت قبائلی امور، حکومتِ ہند کے تحت ایک خودمختار ادارہ نیشنل ایجوکیشن سوسائٹی فار ٹرائبل اسٹوڈنٹس (این ای ایس ٹی ایس) ، اپنی 7ویں یومِ تاسیس کی تقریب یکم اپریل 2025 کو آکاشوانی بھون، پارلیمنٹ اسٹریٹ، نئی دہلی میں منانے جا رہا ہے ۔ این ای ایس ٹی ایس، اکلویہ ماڈل رہائشی اسکولز (ای ایم آر ایس) قائم کرتا ہے اور ان کا انتظام کرتا ہے ، جو قبائلی طلباء کو جماعت 6 سے 12 تک معیاری تعلیم فراہم کرتے ہیں۔اس تقریب میں وزیر برائے قبائلی امور، جوئل اورام، بطور مہمانِ خصوصی شرکت کریں گے ، جبکہ وزیر مملکت برائے قبائلی امور، درگاداس اُئیکے ، مہمانِ اعزاز ہوں گے ۔ سیکریٹری، وزارت قبائلی امور، وبھو نائر، خصوصی مہمان کے طور پر موجود ہوں گے ۔ وزارت اور این ای ایس ٹی ایس کے سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود ہوں گے ۔یومِ تاسیس کی تقریبات میں معززین کے خطابات، ای ایم آر ایس طلباء کی ثقافتی پیشکشیں، اوراین ای ایس ٹی ایس کے کردار کو اجاگر کرنے والا ایک خصوصی پروگروام شامل ہوگا، جو قبائلی نوجوانوں کو اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے قومی اور عالمی سطح پر مقابلہ کرنے کے قابل بناتا ہے ۔